گوجرانوالہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت ہو گا:خان کلیم اللہ

Sep 15, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ کنٹو نمنٹ الیکشن میں 6 سیٹوں پر کامیابی پی ٹی آئی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے،کنٹونمنٹ بورڈ میں میں پی ٹی آئی کی کامیابی ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،پنجاب کی قیادت پارٹی رہنماں اور عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہا، جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مستر د کر کے یہ بات ثابت کردی ہے گوجرانوالہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کا قلعہ ہی ثابت ہو گا،بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے ،عمران خان واحد لیڈر ہیں جوملک کو مسائل کی دلدل سے نکل سکتے ہیں ملک ترقی کے سفرپر گامزن ہو چکا ۔ہم نے عملی سیاست کو فروغ دیا، کپتان کی قیادت میں ایک موثر بلدیاتی نظام کے لئے پر جوش ہونگے، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف ملک گیر سطح پر کامیابی و کامرانی حاصل کرے گی ۔

مزیدخبریں