شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء حاجی اقبال شیخ نے کہا ہے کہ ملک اورقوم کے بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ کرپشن کرنے والوں کونشان عبرت بنادیاجائے ملک میں انہی لوگوں نے بے چینی کی لہر پیدا کی اور معاشی بدحالی کو جنم دیا، پی ٹی آئی عوامی خدمت اور جمہوری کے فروغ پر یقین رکھتی ہے انتقامی سیاست کا لفظ حکومتی ڈکشنری میں موجود نہیں، احتساب کو انتقام کانام دیکر کرپٹ عناصر اپنے منطقی انجام سے بچ نہیں پائیں گے، تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم و صحت کی معیاری سہولیات اورعوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی ۔