منڈی فیض آباد (نامہ نگار )تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء حاجی شبیر اقبال نے کہا ہے کہ آنے والا وقت بھی تحریک انصاف کا ہی ہے عمران خاں کی مثبت پالیسیوں کی بدولت انہیں پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سر سبز بنانے غریبوں کو صحت کی سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے انہیں ہیلتھ کارڈ مہیاکرنے کے لیے حکومت کوشاں ہے۔ ہمارے حلقہ کے منتخب ایم این اے اور وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے فیض آباد کے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
آنے والا وقت بھی تحریک انصاف کا ہی ہے :شبیر اقبال
Sep 15, 2021