لاہور (خصوصی نامہ نگار )مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ معاشرے میں بگاڑ کی وجہ معاشرے کا ہر فرد ہے، جس معاشرے میں بدمعاش کو صاحبِ عزت سمجھا جائے اور خاک نشین مومنین کو دھتکارا جائے وہاں بدکاری مخالف گفتگو کیا معنی رکھ سکتے ہیں۔پنجاب سیکرٹریٹ میں ضلع غربی لاہور کے عہدیداروں کامران جعفری، آغا علی ،سید علی رضا کاظمی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کیلئے سرکار فکر مند دکھائی دیتی ہے جبکہ دوسری جانب مغربی میڈیا اور ہندوستانی مکاریوں پر مبنی سیریلز اور فلمیں، لاکھوں بیہودہ ویب سائٹس کی یلغار کس طرح ہم معاشرے کے بگاڑ کو روک سکتے ہیں۔ نومولود بچے سے لے کر ایک پختہ ذہنیت کی عْمر تک کے افراد کیلئے مغرب نے اپنی مرضی کی تربیت کا مواد بنا کر رکھا ہے اور بلا معاوضہ ہمارے معاشرے میں اس کی ترسیل کا کام بھی بخوبی انجام دے رہا ہے جبکہ اقبال کے شاہین اور قائد کے جاں نثاران خواب غفلت میں پڑے ہیں۔
بگاڑ کی وجہ معاشرے کا ہر فرد ہے، عبدالخالق اسدی
Sep 15, 2021