نواز لیگ کا بیانیہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا :افضال حیدر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے تمام منصوبوں پر پانی پھیر کر ملک گیر کامیابی حاصل کی ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ باشعور حلقوں میں وزیر اعظم عمران خان کو زبردست عوامی پذیرائی حاصل ہے، بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی میدان مارے گی، نواز لیگ کا بیانیہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا ہے، اپنے ایک بیان میں میاں افضال حیدر نے کہا کہ نواز لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام نے مسترد کردیا ہے کرپٹ لیگی قیادت کا کردار اس نعرے کے برعکس ہے ان کرپٹ قائدین نے خود ووٹ اور ووٹرز کے تقدس کو پامال کیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت سماجی، سیاسی، معاشی انقلاب اور انصاف کیلئے پرعزم ہے وزیر اعظم عمران خان کرپٹ نظام کیخلاف بھی بھرپور جدوجہد کررہے ہیں حکومت بنیادی چیزوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...