تحریک جوانان پاکستان نے ون یونٹی گروپ کی حمایت کردی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک جوانان پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڑ الیکشن میں یونٹی ون یونٹی گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ڈویژنل صدر حافظ بلاول خان،جنرل سیکرٹری نفیسہ طاہرہ ایڈووکیٹ،نائب صدر عدنان نواز،رانا طارق صدر یوتھ وکلا ونگ سٹی،وحید اختر سٹی لیبر ونگ،بابر بھنڈرسٹی ودیگرنے چیئرمین یونٹی ون یونٹی گروپ ملک ظہیر الحق سے انکے افس ملاقات کی اور انہیں الیکشن میں انکے امیدواران کی کامیابی کی بھر پور یقین دہانی کروائی ملک ظہیر الحق نے تحریک جوانان پاکستان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے لا اینڈ آرڈر کا نفاذ ہونا بہت ضروی ہے پاکستان اللہ کا دیا ہوا دنیا کے نقشے پہ ایک لازوال قیمتی تحفہ ہے جو ہر طرح کی دولت سے مالا مال ہے۔پاکستان کا سی پیک منصوبہ بھی اس خطے کی خوشحالی کا ضامن ہے۔

ای پیپر دی نیشن