کراچی (نیوز رپورٹر) پیام پاکستان پلاٹینیم جوبلی تقریبات کمیٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم کی 73,ویں برسی کے سلسلے میں ایک مذاکرہ بعنوان ''اتحاد،تنظیم،یقین محکم''کا انعقاد بہادر یار جنگ اکیڈمی میں ہوا جسکی صدارت معروف ادیب,دانشور رضوان نے کی مہمان خصوصی اقبال یوسف تھے مہمان اعزازی عزیر احمد مدنی پرنسپل گورنمنٹ نیشنل کالج تھے تقریب کے صدر رضوان صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا پوری زندگی اتحاد،تنظیم اور یقین محکم کے اصولوں کے مطابق گزاری اور قوم کو بھی ان اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی، پیام پاکستان کے چیئرمین اوبایوسف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رھنے کے لئے بنا ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ قبل ازیں پیام کے صدر رانا اشفاق رسول نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہے کہا پیام پاکستان پلاٹینم جوبلی تقریبات کمیٹی کے قیام کا مقصد قومی دنوں اور تحریک پاکستان کے محسنوں اور شہیدوں کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ پیام کے جنرل سیکرٹری نفیس احمد خان نے کہا کہ ہم اپنے اسلاف اور معماروں کی بے لوث خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے تقریب کے مہمان اعزازی عزیر احمد مدنی نے منظوم خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی نظم اور اظہار خیال کیا ۔ دیگر مقررین میں میر حسین علی امام،نسیم احمد شاہ،شگفتہ فرحت، اویس ادیب انصاری،جاوید میمن،فاروق عرشی،ودیگر نے بھی خطاب کیا میزبانی کے فرائض سید عبدل باسط نے ادا کیئے آخر میں قائد اعظم کے لئے اجتماعی فاتح خوانی کی گئی۔
رضوان صدیقی
قائد اعظم نے کبھی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا، رضوان صدیقی
Sep 15, 2021