کم عمرڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں ،سیکڑوں گاڑیاں ضبط 

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ کے حکم اورڈی آئی جی ٹریفک اقبال داراکی خصوصی ہدایات پر کراچی کے مختلف علاقوں میں کم عمر ڈرائیوروں ،گاڑی کے مالکان اورکم عمرڈرائیورکے والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے 2 ستمبر سے کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، کراچی ٹریفک پولیس کی جانب شہربھر میں خصوصی مہم کے دوران جرمانے اور چالان کئے،کم عمر ڈرائیوری پر 9491 چالان  اور4745000 روپے جرمانے وصول کئے ، ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین ، گاڑی کے مالک کو 4484 چالان جاری جبکہ 4484000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی  9144 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔
ڈرائیورز کارروائی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...