مائننگ شعبے میں جدیدیت وقت کی اہم ضرورت ہے،مطہرنیاز رانا

کوئٹہ (اے پی پی)  چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ بلوچستان جیسے قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے میں مائننگ شعبے میں جدیدیت وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ بلوچستان میں تقریباً دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ معدنی وسائل پائے جاتے ہیں اور یہاں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  بلوچستان گورنمنٹ اور منسٹری اف انڈسٹریز کے تعاون سے بعنوان ''بلوچستان میں میٹل پارک کا قیام'' کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے کسی بھی شعبے میں ترقی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ملنا چاہیے تاکہ لوگوں میں بے چینی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریبا 1800مقامات پر تین درجن سے زائد اقسام کی معدنیات کے ذخائر پر محدود پیمانے پر کام کیا جارہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن