عمرکوٹ (نامہ نگار) پارلیمنٹری سیکرٹری برائے انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے لال چند مالہی نے ریلوے کے وفاقی وزیر اعظم سواتی سے ملاقات کرکے میرپورخاص سے ماروی ٹرین شروع کرنے کی درخواست کی۔ وفاقی وزیرنے ٹرین چلانے پر اتفاق کیا ۔ اسلام آباد سے ٹیلیفون پر میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ ماروی ٹرین کی بحالی کیلئے اکتوبر میں وفاقی وزیر ریلوے کیساتھ ایک فائنل میٹنگ ہوگی۔ اکتوبر میں انشاء اللہ ماروی ٹرین کو دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ ایم این اے لال چند مالہی کاکہنا تھاکہ ماروی ٹرین کا دوبارہ چلنا تھر سمیت علاقے کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہوگا۔عمرکوٹ کے شہری سماجی عوامی حلقوں نے ایم این اے لال مالہی کی کاوشوں پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے توقع کی ہے کہ عوامی مطالبے پر ماروی ٹرین جلد شروع کی جائے گی ۔
ماروی ٹرین دوبارہ چلانے پر اتفاق
Sep 15, 2021