گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی و بیروزگاری رکنے کا نام نہیں لے رہی دھاندلی کے زریعے اقتدار پر قابض ہونیوالی تحریک انصاف کی عوامی مخالفت میں اضافہ ہوا عمران خان اور انکے حواری ملکی نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت میں مزید اضافہ نے عمرانی حکومت کی صفوں میں کھلبلی مچادی۔ قائد عوام میاں نوازشریف کی سیاست ختم کرنے کے خواب دیکھنے والوں کا اپنا کوئی مستقبل نہیں پاکستان کے عوام ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانیوالی مسلم لیگ ن کیساتھ کھڑے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں مسلم لیگ ن کے عہدیداراور کارکن اپنے قائد میاں نوازشریف کے بیانیہ کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنے قائد کا بیانیہ گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیںگوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ اور میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر سٹی صدر مسلم لیگ ن سلمان خالد پومی بٹ کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔