گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایات پر پارٹی صدر میاں شہباز شریف نے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کے فیصلوں کے لئے پارٹی عہدیداران اور سینئرراہنمائوں پر مشتمل ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی ہیں آئندہ تمام فیصلے کمیٹیون کیمشاورت سے ہوں گے ڈویژنل کمیٹی میں ایم این اے خواجہ محمد آصف ،احسن اقبال،انجینئر خرم دستگیر خان، چوہدری عابد رضا (کنونیئر)، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ ،نائب صدر پنجاب سائرہ افضل تارڑ،ایم پی اے منشاء اللہ بٹ،ذیشان رفیق،خواجہ محمد وسیم،توفیق بٹ،شامل ہیںجبکہ ضلعی کمیٹی میں ایم این اے خرم دستگیر خان کنونیئر ،نائب صدر پنجا سائرہ افضل تارڑ ، مدثر قیوم ناہراتمام ایم این اے ایم پی ایز ٹکٹ ہولڈرز ضلع اور سٹی کے صدور جنرل سیکر ٹری پی پی حلقوں کے صدور جنرل سیکر ٹری شامل ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی قائد میاں نواز شریف نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے سلسلے میں مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژنل اور ضلعی کمیٹی کا اجلاس 20ستمبر کو لاہور میں بلایا ہے جس سے وہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطا ب کریں گے۔
شہباز شریف نے بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے کمیٹیاں بنادیں
Sep 15, 2021