ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)واہ کنٹونمنٹ بورڈکے سابق وائس پریذیڈنٹ ملک مصری خان مرحوم کے دونوںبیٹے بالترتیب حلقہ نمبرتین سے ملک ارشدمحموداورحلقہ نمبرچارواہ کنٹونمنٹ سے ملک عارف محمودشاندارکامیابی حاصل کر گئے ،دونو ںبھائیوںنے دونوںالگ الگ نشستوںسے شاندارکامیابی حاصل ہونے پرعلاقہ کے عوام کا شکریہ اداکیاہے،انہوںنے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت،صوبائی قیادت اورضلعی قیادت بالخصوص حاجی عمرفاروق ودیگرقائدین کابھرپورتعاون کرنے پر شکریہ اداکیا،انہوںنے واہ کینٹ کے مشہور تاجر حاجی محمدفہیم خان آف نواب آبادکی مخلصانہ کاوشوں اوربھرپورمعاونت کاشکریہ اداکرتے ہوئے اپنی کامیابی پرانہیںمبارکبادپیش کی ہے،انہوںنے کہا کہ ہم عوام کے اعتمادکوکبھی بھی ٹھیس نہیںپہنچائینگے۔
عوام کے اعتمادکوکبھی ٹھیس نہیںپہنچائیں گے، ملک ارشدمحمود، ملک عارف
Sep 15, 2021