اسلام آباد( نیوز رپورٹر )قومی اسمبلی میں کشمیر کمیٹی کی سب کمیٹی برائے کلچرکا پہلا ا جلاس کنونیئر کلچر کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی نورین فاروق ابراہیم کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں ہوا،کمیٹی اجلاس کا مقصد کشمیر کے ثقافتی وادبی ورثے کو قومی وبین الاقوامی سطح پر نمایاں کرنا ہے، نورین فاروق ابراہیم نے آئندہ کے لائحہ عمل بارے مشاورت کی اور ممبران سے تجاویز لیں، اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی زیب جعفر،غزالہ سیفی،نزہت پٹھان ودیگر نے شرکت کی ، نورین فاروق ابراہیم کا کہنا تھا کہ کسی بھی خطے کا کلچر ہی اس خطے کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کرتا ہے،کشمیر شاندار تاریخ وثقافت کا حامل خطہ ہے،جسے عالمی دنیا کے سامنے دکھانے کی ضرورت ہے،اگر ہم جدید دور کے تقاضوںکے مطابق کشمیر کی تاریخ ،ثقافت اور ادب کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔اس موقع پر پالیسی ایڈوائزر کاشف ظہیر کمبوہ نے بھی گفتگو کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔
کشمیر شاندار تاریخ وثقافت کا حامل خطہ ہے،نورین فاروق ابراہیم
Sep 15, 2021