ساجدہ نسرین جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھیں،سکینہ شاہد

Sep 15, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ضلع اسلام آباد کی نائب ناظمہ ضلع ساجدہ نسرین کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس سے جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکینہ شاہد،رکن مرکزی شوری زبیدہ اصغر،ناظمہ ضلع اسلام آباد نصر ت ناہید،نائب ناظمہ شمالی پنجاب نزہت بھٹی اور مر حومہ کے اہل خانہ نے خطاب کیا ، سکینہ شاہد نے کہا ساجدہ نسرین جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھیں،ان کی زندگی اور موت دونوں نے کارکنان کے اندر اقامت دین کی تحریک پیدا کی ہے، مر حومہ نے اپنی چوالیس سالہ زندگی میں نظم و ضبط،نظم جماعت کی پابندی اور اقامت دین کی جدوجہد کی مثال قائم کی اور کم عمری سے ہی تحریک کے کاموں کو اپنا اورھنا بچھونا بنا لیا تھا ۔زبید خاتون نے کہا ساجدہ نسرین نے اسلامی جمعیت طالبات کے تحت دور دراز شہروں کے سفر کر کے دعوتی اور تنظیمی کام کو بڑھایا اور امور خانہ داری کے ساتھ اپنے اہل خانہ اور معاشرے کے دیگر طبقات میں دین کی تحریک پیدا کی۔ نصرت ناہید نے کہا ساجدہ نسرین ان کی ٹیم کی نہایت متحرک اور کمال سمع اطاعت رکھنے والی فرد تھیں، کینسر کی تشخیص سے قبل وہ ہمہ وقت دعوت کے کاموں میں مصروف رہیں اور کینسر کی آخری سٹیج کی تشخیص کے بعد بھی دعوتی کاموں کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادادکرتی رہیں۔

مزیدخبریں