راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے مطابق عشرہ شہیدہ زنداں کے اختتامی روزمنگل کومعصومہ سکینہ بنت الحسین ؑ کایوم شہادت مذہبی جذبے اورعقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا،امام بارگاہوں اورعزاخانوں میں مجالس عزا کاانعقاد جبکہ خواتین کی مجالس میں تابوتِ حضرت سکینہ ؑ برآمدہوئے، مقررین نے اپنے خطابات میں حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ کی پاکیزہ سیرت کو ہر صاحب دل اور باضمیر انسان کیلئے راہ ہدایت کی نوید قراردیا،امامبارگاہ قصر رباب غریب آباد میں خانوادہ سید الطاف حسین کاظمی و ذاکرسیدمطلوب حسین کاظمی کے زیراہتمام مجلس عزاسے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہاکہ مقصدامام حسین ؑاورپیغام کربلامحض ایک تاریخ کا نہیں بلکہ سیرت اور طرزِ عمل کا نام ہے،معرکہ کربلا محض ایک واقعہ نہیں بلکہ شعور ، حریت ، خودداری ، جرات ، شجاعت ، ایثار وقربانی اور صبر و انقلاب کا مکمل فلسفہ ہے، سیدشبیرکاظمی ، ذاکرغلام فریدجعفر، نصیرسبنرواری اوردیگرذاکرین نے خطاب کیا ، قبل ازیں مجلس شعبان جعفری رہائش گاہ سے جلوس ذوالجناح و علم سرکاروفاحضرت عباس علمدارؑ برآمدہواجس میں مرکزی حیدری دائرہ کے علاوہ اسلام آباد،راولپنڈی کے درجنوں ماتمی دستوں نے ماتمداری کی جلوس اپنے مقرر راستوں سے گزر کر امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو ا۔
معصومہ سکینہ بنت الحسین ؑ کایوم شہادت عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا
Sep 15, 2021