ضلع مظفرگڑھ میں پنجاب ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کا آغاز

Sep 15, 2021

مظفرگڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کا پراجیکٹ ما ں اور بچے کی صحت، تعلیم اور خط غربت سے نیچے لوگوں کا معیاری زندگی بہتر کرنے کیلئے ایک سنہرا قدم ہے۔ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کا ضلع مظفرگڑھ میں باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محمد عبید اللہ اور فیلڈ افسران محمد ارشد اور تصور حسین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے سرگرم تمام نجی، سرکاری ادارہ کی مدد سے محروم طبقہ کا معیار زندگی بلند کرنا اولین ترجیح ہے اس پراجیکٹ کے تحت BHUکو 24/7سہولیات میسر کرنے کیلئے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور لیڈی ہیلتھ ورکر ز کو باقاعدہ الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (EMR) پر ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔ جس سے مستفیض ہونے والی خواتین کی رجسٹریشن اور آغوش پراجیکٹ کے تحت مالی معاونت کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کی ہزاروں حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں