ملتان ہومیوپیتھک کالج میں فری میڈیکل کیمپ‘ادویہ کی بھی فراہمی

ملتان( خصوصی رپورٹر )ملتان ہومیوپیتھک کالج و ہسپتال بہادر پور بوسن روڈ ملتان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پرپرنسپل ڈاکٹر فریدالحق قریشی نے مریضوں کا چیک اپ کیا اوربلامعاوضہ ادویات فراہم کی گئیں،اس موقع پرنسپل ڈاکٹر فریدالحق قریشی نے کہا دنیا میںہومیوپیتھی طریق علاج دنیا کے بیشتر حصوں میں امراض کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے اور لوگ ہومیو پیتھی طریقہ علاج کو ترجیح دیتے ہیں،یہ بیماریوں سے نجات کے لیے موثرہے اور اس کے انسانی جسم پر کوئی مضراثرات بھی نہیں ہوتے

ای پیپر دی نیشن