پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کاعالمی دن آج منایاجارہاہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کاعالمی دن آج منایاجارہاہے جس کامقصدجمہوری نظام کے بارے میں عوامی آگہی کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر اپنے پیغام میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہا کہ جمہوریت آزادی اظہار اور دوسرے بنیادی انسانی حقوق کی ضامن ہے۔ سپیکر نے تمام سیاسی جماعتوں پرزور دیا کہ اپنے اختلافات بھلا کر ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں۔ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ بھارت دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے لیکن اس نے کشمیری عوام کے جمہوری حقوق سلب کررکھے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کی منصفانہ اور قانونی جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل اداروں اور پاکستان کی مضبوطی کا باعث ہوگا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ دنیا کرونا کی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے، گزشتہ اٹھارہ ماہ سے درپیش صورتحال کے دوران ہمیں اپنے تجربات سے سبق سیکھناچاہیے تا کہ مستقبل کے بحرانوں سے نمٹنے کیلئے جمہوری رویے کو مستحکم کیا جائے اور مسائل سے نمٹنے کیلئے اچھے نظم و نسق کے عمل کو فروغ دیا جائے۔
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...