آسٹریلیا ، سڈنی میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کے باعث کرفیو میں نرمی

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کرفیو میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ فیصلہ کورونا کیسز میں کمی اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا نے سب سے بڑے شہر سڈنی میں تین ماہ کے لاک ڈاﺅن کے بعد اب متاثرہ علاقوں میں لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے ۔ ریاست     نیو ساتھ ویلز کی وزیراعظم گلیڈیز برجیکللن نے کہا کہ بدھ سے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں رات 9 سے صبح 5 بجے تک لاک ڈاﺅن ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کی شرح ایک دن میں تقریبا 1300 ہے اور آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست میں 80 فیصد افراد کوورنا ویکسین کی پہلی خواراک لگوا چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن