وزیر خارجہ کو یو اے ای ہم منصب کا ٹیلی فو ن، کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

Sep 15, 2021 | 16:09

ویب ڈیسک

 متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں تعاون کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب کو دبئی میں منعقد ہونے والے ایکسپو 2020 کے بہترین انتظامات پر مبارکباد دی،وزیر خارجہ نے ایکسپو 2020 کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دونوں وزرائے خارجہ کا اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور بشمول افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

مزیدخبریں