زیریں سندھ میں بادل برسنے کی پیشگوئی

موسم کا حال بتانے والوں نے زیریں سندھ میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ اور مٹھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن