ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا پابندیوں کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کردیا

 معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے کورونا پابندیوں کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کردیا اور کہا کورونا سے متعلق نافذ پابندیاں جاری رہیں گی۔ معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص اضلاع میں نافذکوروناپابندیوں کے خاتمے کافوری امکان نہیں ، موجودہ صورتحال میں کورونا پر قابو پانے کی بات قبل از وقت ہے، کوروناسے متعلق نافذ پابندیاں جاری رہیں گی۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسین کا وسیع ذخیرہ دستیاب ہے، ویکسین کورونا کے خلاف جنگ میں اہم ترین ہتھیار ہے، حکومت کورونا ویکسینیشن کی موجودہ رفتار سے مطمئن ہے اور ویکسی نیشن کیلئے مقررہ ہدف کے حصول میں کامیاب ہوگی، کوروناویکسینیشن کی موجودہ شرح تسلی بخش ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں بتدریج بہتری آئی ہے، گزشتہ چند روز کے دوران ملک میں کورونا کیسز کم ہوئے ہیں، لاہورسمیت بعض شہروں میں کیسز میں کمی نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسزکی شرح سے اہم ہیلتھ سیکٹر پر دباومیں کمی آنا ہے تاہم شہری کورونا ایس او پیز پرسخت عملدرآمد کریں، شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنی باری پر کورونا ویکسینیشن لازمی کرائیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے، پرائمری ہیلتھ کیئرسسٹم کی بہتری کیلئے نجی شعبے کا تعاون ناگزیر ہے، نجی شعبے کے بغیر پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری ناممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن