وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانا اپوزیشن کاوطیرہ ہے۔مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے ۔پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے یہ عناصر ہوش کے ناخن لیں۔اپوزیشن نے ماضی میں اقتدار کو عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی بینک بیلنس بڑھانے کے لئے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی حکمت عملی ہے ،نہ کوئی ایجنڈا۔یہ عوام کے مسترد شدہ عناصر ہیں جنہیں قوم بخوبی جانتی ہے۔پی ڈی ایم کا وجودعملی طورپرختم ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔پاکستانی عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیںگے۔