چیئرمین واپڈا کا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ‘ تعمیرات کا جائزہ لیا

Sep 15, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ یہ منصوبہ دریائے سندھ پر داسو ٹاو¿ن سے بالائی جانب خیبر پی کے کے ضلع اپر کوہستان میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ اپنے دورے میں چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ ان سائٹس میں ڈائی ورشن ٹنلز، رسائی کے لئے مرکزی ٹنل، پاور ہاو¿س، دائیں کنارے پر واقع سڑک، واپڈا کالونی اور کنٹریکٹر کیمپ شامل ہیں۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن اور ممبر (واٹر) واپڈا اس دورے میں ان کے ہمراہ تھے۔ پراجیکٹ انتظامیہ نے چیئرمین واپڈا کو پراجیکٹ پر سیلاب سے قبل اور بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حالیہ سیلاب کے بعد پراجیکٹ کی 9 سائٹس پر تعمیراتی کام بحال کر دیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ سے ممکنہ طور پر نومبر 2026ء میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ پہلے مرحلے کی پیداواری صلاحیت 2ہزار 160میگاواٹ ہے اور یہ سالانہ 12 ارب یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا کرے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے کی تکمیل پر مزید 9 ارب یونٹ سالانہ سستی پن بجلی حاصل ہوگی۔ دونوں مرحلوں کی تکمیل پر، داسو نیشنل گرڈ کو سب سے زیادہ یعنی 21ارب یونٹ سالانہ پن بجلی مہیا کرنے والا پراجیکٹ بن جائے گا۔
چیئرمین واپڈا

مزیدخبریں