13 جماعتیں عوامی انتقام کا سامنا نہیں کر سکتیں: فرخ حبیب 


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر مملکت میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تیرہ جماعتوں نے ضمنی الیکشن سے راہ فرار اختیار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوامی انتقام کا سامنا نہیں کر سکتیں۔ ضمنی الیکشن کی کمپین کے دوران پی ڈی ایم کے امیدواروں کو ہر گلی محلہ میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اسی لئے ضمنی الیکشن کو ملتوی کروا دیا گیا۔ عمران خان کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، جب بھی الیکشن ہونگے حکومتی اتحاد کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے ۔پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے لیکن وہ احمقوں کی جنت میںبستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لٹیروں کی ایسوسی ایشن کے کسی بھی نام نہاد لیڈر میں نو حلقوں سے عمران خان کے مقابلے میں سامنا کرنے کی جرات نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...