لاہور (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) پنجاب گورنمنٹ میں تبادلوں و تقرر کے احکامات جاری کئے گئے۔ گریڈ 18 کے آفیسر ڈاکٹر صفدر حسین کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 21 کے احمد رضا سرور سیکرٹری قانون و پارلیمانی افیئرز کو پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ علاوہ ازیں آصف محمود کو شاہد لالی کی جگہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ شاہد لالی سے چارج واپس لیکر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے پانچ ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی ایس پی ثناء اللہ خان کو ڈی ایس پی لیگل آپریشن ون لاہور، ڈی ایس پی لیگل پی ٹی ایس سرگودھا، محمد حیات کو ڈی ایس پی لیگل سرگودھا کا اضافی چارج، ڈی ایس پی اخترنواز کو ایس ڈی پی او پسرور سیالکوٹ، ڈی ایس پی عثمان حیدر کا سی آئی اے کوتوالی سے تبادلہ منسوخ کر کے ایس ڈی پی او سرور روڈ سرکل لاہور جبکہ ڈی ایس پی عامر ملک کو ایس ڈی پی او وزیر آباد، گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔