چوروں نے پنجاب حکومت کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر رکھا ہے : فیاض چوہان

Sep 15, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عطاء تارڑ کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی تجربہ کار سیاستدان ہیں جو تمام انتظامی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اچھی طرح جانتے ہیں کہ بیورو کریسی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ترقی کیلئے کیسے کام کرنا ہے۔  (ن) لیگ ’’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘‘ والے فارمولے پر چل رہی ہے۔ چوروں‘ لٹیروں اور ان کے حواریوں  نے پنجاب حکومت کے خلاف پراپیگنڈا شرو ع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں سیلاب متاثرین کیلئے تمام وسائل شفاف اور احسن طریقے سے استعمال ہو رہے ہیں۔ پنجاب حکومت اور انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں