نیپرا ممبران کی تعیناتی کیلئے  ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Sep 15, 2022


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں نیپرا کے ممبران کی تعیناتی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت‘ نیپرا اور تمام صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

 اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیپرا مکمل نہیں ہے۔ دو ممبر کی نشستیںخالی ہیں۔ ایسی صورت میں نامکمل نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتیں مقررکرنا غیرقانونی اقدام ہے۔

مزیدخبریں