کراچی (نیٹ نیوز) کراچی میں سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کا جواز بنا کر سندھ حکومت نے کراچی سمیت پورے سندھ میں ترقیاتی کاموں کے لئے جاری فنڈزکو فوری روک دیا۔ سندھ حکومت نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی ادائیگی نہ کی جائے۔ صرف تنخواہیں، یوٹیلٹی بلز اور پنشن کی ادائیگی کی جائے۔ حالیہ بارشوں کے بعد کر اچی کا پورا انفرااسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے۔ اس فیصلے سے شہر میں سڑکوں کی تعمیر، سیوریج کے درہم برہم نظام کی بہتری کا کام متاثر ہو سکتا ہے۔
سیلاب: سندھ حکومت نے ترقیاتی کاموں کیلئے جاری فنڈز روک دیئے
Sep 15, 2022