نبیل گبول کا عبدالشکور شاد کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع


اسلام آباد (وقائع  نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رکن عبدالشکور شاد کی این اے 246 کی نشست پر بحالی کے معاملے پر لیاری سے پیپلز پارٹی رہنما نے عبدالشکور شاد کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ نبیل گبول نے عبدالشکور شاد کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ عبدالشکور شاد نے غلط بیانی سے ریلیف لیا۔ عبدالشکور شاد مستعفی ہو چکے ہیں، سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے، عبدالشکور شاد کی نشست خالی قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن