ڈکیتی کی 15 وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘ قیمتی اشیاء سے محروم


لاہور (نامہ نگار) لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی‘ چوری کی وارداتیں‘ متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں7 ڈاکوؤں نے عا لمگیرکے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ 6 لاکھ 55 ہزار روپے‘ زیورات، موبائل اور دیگر سامان لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ڈیفنس میں وقار سے  2 لاکھ اور موبائل، ریس کورس میں بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس آنے والی خاتون ریحانہ بی بی سے  سونے کی چوڑیاں، لاکٹ اور بالیاں، چوہنگ میں فواد سے 50 ہزار اور رکشہ، مزنگ میں ماجد سے ایک لاکھ اور موبائل، نواں کوٹ میں خاور سے 70 ہزار اور موبائل، ہربنس پورہ میں احد سے 70 ہزار اور موبائل، رائیونڈ سٹی میں ارشد سے 60 ہزار اور موبائل، فیکٹری ایریا میں اسامہ سے 35 ہزار‘ موبائل، لوئر مال میں رفیق سے 30 ہزار اور موبائل، شفیق آباد  میں شبیر سے 20 ہزار اور موبائل، داتا دربار میں مقصود سے 18 ہزار اور موبائل، شاہدرہ میں عبداللہ سے 8 ہزار اور موبائل، ساندہ میں عادل سے5 ہزار اور موبائل، مناواں میں سلیم سے3 ہزار اور موبائل لوٹ لیا۔ چوروں نے باٹا پور اورڈیفنس  سے2 کاریں، شیرا کوٹ سے رکشہ جبکہ، مزنگ ، فیکٹری ایریا،ہنجروال ، لیاقت آباد، شاہدرہ ٹاؤن ، باغبانپورہ اور سبزہ زار سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...