لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی بل کے منظور کیے جانے کو پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے اقتدار میں آنے کا مقصد یعنی این آر او 2 کو باقاعدہ نافذ کر دیا۔ صدر عارف علوی کے دستخط نہ کرنے کے باوجود نیب ترمیمی بل کا اطلاق کر دیا گیا۔ مشیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نئے نیب ترمیمی بل سے نیب کے پر کٹ گئے، پاکستان کو 2400 ارب روپے کا نقصان ہو گا۔ عجلت میں نیب ترمیمی بل کی منظوری شریف اور زرداری خاندان کی سالوں کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ کیس ملزم کو متنازعہ جائیداد بیچنے کی اجازت دینا نیب قانون کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے دعوے کرنے والے اپنی کالی کرتوتوں کو چھپانے کے لیے شیر و شکر ہو گئے۔
ترمیمی بل سے نیب کے پر کٹ گئے، پاکستان کو 24 ارب کا نقصان ہوگا: عمر چیمہ
Sep 15, 2022