2 ماہ کی حکومت کا مسلط کردہ بلدیاتی قانون اپنی موت آپ مر گیا: محمود الرشید

 
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ بل 2021ء منظور ہونے پر پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج دو ماہی حکومت کا زبردستی مسلط کیا گیا بلدیاتی قانون اپنی موت آپ مر گیا ہے اور پی ٹی آئی حکومت نے اپنے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز اسمبلی سے نیا لوکل گورنمنٹ بل منظور ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے مطابق ہوں گے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق اقتدار نچلی سطح پر حقیقی نمائندوں کو منتقل ہو گا۔  میاں محمود الرشید نے کہا کہ نئے قانون کے تحت میئر اورضلع کونسل کے سربراہ کا انتخاب لوگ براہ راست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر میئر کو کافی اختیارات حاصل ہوں گے اور ترقیاتی ادارے، واسا، پی ایچ اے سمیت متعدد ادارے اس کے ماتحت ہوںگے۔ وزیر بلدیات نے نئے قانون کی منظوری کو  تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان اور دیگر اراکین اسمبلی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن