اسلام آباد (نامہ نگار) فضل الرحمان کی سوات اور ٹانک میں جے یو آئی رہنمائوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے ایک بار پھر جے یو آئی رہنمائوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ جے یو آئی رہنماں کی ٹارگٹ کلنگ لمحہ فکریہ ہے ۔ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے، آئے روز رہنمائوں پر حملے ہورہے ہیں لیکن تا حال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ وزیرستان اور باجوڑ کے بعد ٹانک اور سوات میں دہشتگردی قابل مذمت ہے۔
ملک دشمن قوتوں نے پھر جے یو آئی رہنمائوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا: فضل الرحمان
Sep 15, 2022