صوبائی وزیر معدنیات کی ڈی جی مائنز  آفس آمد، محکمانہ اجلاس کی صدارت کی

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر گجر کی ڈی جی مائنز کے آفس آمد پر سیکرٹری معدنیات اسد اللہ فیض اور ڈی جی سید اشتیاق حسین نے استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نے محکمانہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کان کنی کے شعبے میں ماحول دوست اور پائیدار ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری کی پالیسیوں میں بہتری اور تسلسل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ صوبائی وزیر معدنیات نے کہا کہ محکمہ کے تمام اداروں کا ڈیٹا جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا۔
 اس موقع پر سیکرٹری معدنیات نے کہا کہ کانوں کی لیز میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن