لاہور(نامہ نگار) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تھانہ گوالمنڈی کی نئی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کا افتتاح کر دیاہے ۔ سربراہ لاہور پولیس نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی اور فیتہ کاٹ کر تھانہ گوالمنڈی کی نئی کثیر المقاصد عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا۔ایس ڈی او سجاد رشید نے سی سی پی او لاہور کو نئی عمارت اور اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دی۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے تھانہ گوالمنڈی کی نئی عمارت کا معائنہ کیا اور فتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشن آنے والا شہری تھانے اور پولیس سروس کیلئے ایک قابل احترام مہمان کی حیثیت رکھتا ہے۔پولیس سروس پر تعینات اہلکار اس مخلوق خدا کی خدمت پر مامور ہیں جو ستر ماؤں سے زیادہ اپنی مخلوق سے محبت کرتا ہے۔ ہمارے اصل باس ہماری عوام ہیں۔
ہم اللہ اور اس کی مخلوق کے آگے جواب دہ ہیں۔فرائض کی انجام دہی میں جان دینے والے پولیس جوان شہید کا عظیم درجہ رکھتے ہیں۔ہم غریب اور شریف آدمی کی حفاظت اور خدمت کیلئے خدمت گذار ہیں۔تھانے محکمہ پولیس کی بنیادی اکائی، انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں۔تھانوں کی صورتحال اور سپاہ کیلئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانا مشن ہے۔تھانوں میں شہریوں کیلئے جدید سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہو رہا ہے۔تھانہ گوالمنڈی کی نئی 3 منزلہ عمارت 2 کنال سے زائد رقبہ پر محیط ہے۔تھانہ گوالمنڈی کی نئی عمارت میں آپریشنز اور انوسٹی گیشن کے دفاتر ہیں۔فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ او،انچارج انوسٹی گیشن رومز، مردوں خواتین کیلئے علیحدہ حوالات شامل۔تھانہ گوالمنڈی کی نئی عمارت کی تعمیر پر 5 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔تھانہ گوالمنڈی کی نئی عمارت میں 35 کشادہ کمرے، ریکارڈ روم، محرر رومز،مال خانہ،آئی ٹی روم،جوانوں کی رہائش کیلئے4 بیرکس،جدید کچن اور میس شامل ہیں۔تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور فیصل ٹاؤن کی نئی عمارات بھی بالکل تیار ہیں،عنقریب افتتاح کریں گے۔تقریب سے ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے بھی خطاب کیا۔۔افتتاح کے موقع پر گوالمنڈی مارکیٹ بند کرا دی گئی۔تھانے آنے جانیوالے راستوں کو بھی بند رکھا گیا، مارکیٹ بند رکھنے سے دکانداروں سمیت خریداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔