لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا ہے کہ اب ہوگا پورا شہر صاف،سرسبز اور روشن لاہور ’’شائننگ و گرین لاہور‘‘ مہم کا افتتاح و آغازکل سے ہوگا۔ کمشنرلاہور محمد عامر جان نے کہا کہ شہر کی صفائی و خوبصورتی بحالی کا ’’شائننگ و گرین لاہور‘‘ انقلابی پروگرام ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کے تمام محکمے اور شہری سہولیات کیلئے ایک بینر تلے ہونگے۔صبح پانج بجے کیمپ لگے گا۔صدیق ٹریڈ سنٹر(حبیب جالب چوک) تا کلمہ چوک سینکڑوں ورکرز مصروف عمل ہونگے۔ اس پہلے مرحلہ تمام محکموں کے افسران موجود ہونگے۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ سینکڑوں مالی، سینیٹری ورکرز، واسا ورکرز بیک وقت ایک علاقے کو صاف، روشن اور گرین بنائیں گے۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر روز نئے علاقے اور سڑکوں کا انتخاب ہوگا۔بیک وقت تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقدامات کے تحت گرین بیلٹس کی بحالی اور سٹریٹ لائٹس ٹھیک ہونگی۔ جبکہ اقدامات کے تحت صفائی اور لٹکتی تاریں ختم کی جائینگی۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ مہم کے تحت روڈ مارکنگ، پیدل برجز کی بحالی، سیوریج و واسا مسائل کا حل ہوگا۔ کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ایل ڈی اے، پی ایچ اے، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا و ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی۔