لاہور (خصوصی نامہ نگار)آج چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کے ٹرک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہورسے روانہ ہونگے ، تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں اڑھائی بجے ہو گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئر مین حسن محی الدین قادری،صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل حسین محی الدین قادری ٹرک روانہ کریں گے۔