بلوچستان کیلئے قومی ایئر لائن کے کرائے کم کئے جائیں: آغا حسن بلوچ 


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ نے بلوچستان میں پاکستان ائیر لایئنز کی فلایئٹس کے بھاری کرایوں میں کمی کرنے کے لئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک کو خط ارسال کیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد سے بلوچستان کے لئے قومی ایئر لاینز کے کرائے بہت زیادہ ہیں جو کہ بلوچستان کے عوام کیساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا ایک گھنٹہ دورانیہ کی فلایئٹ کے کرائے کم کئے جائیں جس سے ادارے کے بزنس میں اضافہ ہوگا اور زیادہ سے ذیادہ لوگ ہوائی سفر کو ترجیح دینگے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں پی آئی اے کے علاوہ کوئی نجی فلائیٹس نہیں اڑائی جا رہیں لہذا ایئر لاینز کا کمپیٹیشن نہ ہونے کے سبب عوام عوام پاکستان ایئر لائینز پر سفر کرنے کے لئے مجبور ہیں۔ وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں بھی دیگر صوبوں کی مانند پرائیویٹ ایئر لائنز جیسے ائیر بلیو، ائیر سیال کی فلایئٹس کو یقینی بنایا جائے جس سے ایئر لایئنز میں کمپیٹیشن بڑھے گا اور انکی سروسز میں بہتری آئے گی اور بلوچستان کی عوام اور ٹورسٹس کو سفر کرنے کے لئے زیادہ چوائسز میسر آئیں گی۔
آغا حسن بلوچ

ای پیپر دی نیشن