کابل(آئی این پی)افغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے شمالی صوبہ پنجشیر میں ایک افغان باغی گروپ کے 40 جنگجوں کو ہلاک کر دیا ہے جس کی قیادت ایک آنجہانی طالبان مخالف کمانڈر کے بیٹے کر رہے تھے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجشیر وادی 1980 کی دہائی میں سوویت افواج کے خلاف افغان مزاحمت اور 1990 کی دہائی کے آخر میں اسلام پسندوں کے پہلے دور اقتدار کے دوران طالبان مخالف باغی اڈے کے طور پر مشہور ہے۔نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے گزشتہ سال اگست میں وادی میں پسپا ہوتے ہوئے ملک پر طالبان کے قبضے کے خلاف جدوجہد کی۔احمد شاہ مسعود کے بیٹے کی سربراہی میں این آر ایف فورسز نے مئی میں طالبان کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا۔حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان فورسز کے ہاتھوں تین کمانڈروں سمیت این آر ایف کے 40 جنگجو مارے گئے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر لکھا کہ صوبہ پنجشیر کے رخا، درہ اور ابشار ضلع میں باغیوں کے خلاف کلیننگ کلیئرنس آپریشن کیے گئے۔ مزید 101 باغیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جنگجو، ہلاک