بچوں میں پیدائشی نابینا پن کی تشخیص کیلئے عالمی کونسل میں پاکستان سے پروفیسر محمد معین ممبر منتخب 


 لاہور( نیوز رپورٹر) تنظیم برائے امراض چشم ”ورلڈ آر او پی کونسل“ نے دنیا بھر کے پیدائشی طور پر نابینا بچوں کی بروقت تشخیص وعلاج اور روک تھام کیلئے پاکستان سے پی جی ایم آئی /اے ایم سی و ایل جی ایچ کے معروف آئی سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کو اپناممبر منتخب کر لیا ہے۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ڈاکٹر محمد معین کی اس عالمی تنظیم میں بطور ممبر نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے نا صرف پاکستان بلکہ پی جی ایم آئی کے لئے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔


 جوجنرل ہسپتال کے لئے بھی باعث فخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن