لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد میں 6ویں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں ڈاکٹرز ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں،ڈاکٹرز کے ہاتھ میں شفاءہوتی ہے جبکہ دل میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیکل کالجز میں معیار تعلیم مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ سپورٹنگ سٹاف کو مستقل کرنے بارے اقدامات کریں گے۔ ڈاکٹرز اپنے کام میں انسانیت کو ترجیح دیں ۔
اور خدمت کے جذبہ کےساتھ مریض کا علاج کریں۔کالج میں ریسرچ کیلئے لیبارٹریز قائم کریں حکومت فنڈز دے گی۔خواتین ڈاکٹرز کسی بھی معاشرے کا حسن ہیں۔ مشکلات کے باوجود ہماری خواتین میڈیکل کے شعبہ کے ساتھ ساتھ دیگر تمام شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔