سیلاب سے متاثرہ ٹیلی کام  سائٹس کی بحالی کا سلسلہ جاری غیر فعال سائٹس کی تعداد 163رہ گئی 


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سیلاب زدہ علاقوں میں رابطوں کی بحالی کے لیے پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹروں کی بھرپور کاوشوں کے نتیجے میں غیر فعال سائٹس کی تعداد مزید کم ہو.گئی ہے تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی مکمل بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں ۔ غیرفعال سائٹس کی تعداد کم ہوکر163 رہ گئی ہے فی الوقت سندھ میں 129 سیل سائٹس اور بلوچستان میں 34 سائٹس غیر فعال اور سیلابی پانی کی وجہ سے ناقابل رسائی ہیں لیکن آس پاس کی دیگر آپریشنل سائٹس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مواصلاتی تعطل نہ ہو۔پی ٹی اے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور باقی ماندہ سائٹس کی بحالی کے حوالے سے عوام کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔.
سائٹس بحالی

ای پیپر دی نیشن