لاہور(نیوز رپورٹر)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ نے پورٹ قاسم مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور سبی کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے ضروری کاموں کومکمل کر کے دونوں ٹرانسمیشن لائنز کو انرجائز کر دیا۔ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ضلع جامشورو کے علاقے نوری آباد کے قریب تیز آندھی کے باعث 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 5 ٹاورز متاثر ہوئے تھے۔ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی سے تھر میں واقع 1320 میگاواٹ کے پورٹ قاسم کول فائرڈ پلانٹ اور 660 میگاواٹ کے لکی کول فائرڈ پلانٹ سے بجلی کی پیداوار قومی گرڈ میں شامل ہو جائےگی۔