نور سلطان(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ بدھ کو قازقستان کے سرکاری دورے پر نورسلطان پہنچ گئے۔شی جن پھنگ بدھ کی صبح شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے، صدرشی کو قازق صدر قاسم جومارت توکایف اور ازبک صدرشوکت مرزیوئیف نے اپنے ممالک کے سرکاری دوروں کی دعوت دی تھی۔صدرشی کے وفد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر ڈنگ شیوشیانگ،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جی چھی، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سربراہ ہی لالی فینگ شامل ہیں۔چینی صدر کا بدھ کی سہ پہر نورسلطان نذربایف بین الاقوامی ہوائی اڈے آمد پر توکایف اور اعلی حکام نے پرتپاک خیرمقدم کیا،جن میں قازق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مختار تلیبردی اور نور سلطان کے میئر الطائی کولگینوف شامل تھے۔
قازقستان