کھلاڑیوں کوبین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل: آصف زمان 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے کہا ہے کہ ملک میں کھلاڑیوں کوبین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں ۔ 
پاکستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات اور تربیت دینے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کےلئے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کےلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئندہ برس پاکستان میں کھیلی جانے والی ساﺅتھ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کے مقامات جن میں جناح سٹیڈیم، سوئمنگ پول، سکواش کمپلیکس، حمیدی ہال، لیاقت جمنازیم،اور رہائشی ہوسٹلز علامہ اقبال اور فاطمہ جناح میں مرمت کا کام جاری ہے جس کو آئندہ ماہ تک جلد مکمل کر لیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن