لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلش ٹیم کے آل راو¿نڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے چیلنج کیلئے پرجوش ہیں۔انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے پاکستان روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گرم ملک ہیں یہاں فاسٹ باﺅلر کو زیادہ مدد نہیں ملے گی جس طرح انگلینڈ کو ملے گی۔آپ کو یہاں سپن کے ساتھ میدان میں اترنا پڑے گا۔یہ ہمارے لیے ایک نیا چیلنج ہے اور جس کیلئے ہم پرجوش ہیں۔