ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، کرکٹ آسٹریلیا  نے کٹ کی رونمائی کر دی 

Sep 15, 2022


لاہور(سپورٹس ڈیسک )دفاعی چیمپئن اور میزبان آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے میگا ایونٹ کےلئے کٹ کی رونمائی کر دی۔آسٹریلیا نے کٹ پر روایتی قدیمی سٹائل کو خاص طور پر واضح کیا ہے، انگلینڈ کی کٹ پر ایک بار پھر بنیادی طور پر سرخ رنگ چھایا ہوا ہے۔
آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے ہم اپنے قدیمی دیسی ڈیزائن کی کٹ پہنیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی ایونٹ میں کرکٹ ٹیم اس ڈیزائن کی کٹ پہنے گی۔واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان، بھارت، آئر لینڈ، نمیبیا، نیدر لینڈ، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، یو اے ای، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے نے ابھی تک اپنی کٹس متعارف نہیں کرائی ہیں۔

مزیدخبریں