پیناڈول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف ڈریپ کا ملک گیر کریک ڈاﺅن 

Sep 15, 2022


اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پرپیناڈول کی زخیرہ اندوزی کیخلاف ڈریپ کی بڑی کارروائی ملک گیر کریک ڈاﺅن جاری ہے ترجمان وزارت صحت کے مطابق جعلی ان رجسٹرڈ اور زخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے ڈریپ کی ٹیم کا کراچی کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں الطاف ٹریڈرز پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران تقریبا دولاکھ باون ہزار پیناڈال کی ٹیبلٹ پکڑی گئیں زخیرہ اندوزی کی وجہ سے مارکیٹ میں سے اسی دوائی کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی فارمیسی سے بہت غیر وارنٹی شدہ اسٹاک برآمد ہوا جوکہ مشکوک ہو سکتا ہے ڈریپ کی ٹیم نے سٹاک کو قبضے میں لے لیا ہے اس ضمن میں ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لے لیے گئے ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے ۔
 کریک ڈاﺅن 

مزیدخبریں